صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی گورنرخیبر پختونخوا سے ملاقات،

صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق مختلف امور پرگفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) صوبائی وزیرقانون امتیاز شاہد قریشی نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنرسردار مہتاب احمد خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور محکمہ قانون کی خدمات کے خصوصی حوالے سے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق مختلف امور پرگفتگوکی۔ امتیاز شاہد قریشی نے جن کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، گورنر کو علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :