بھارت میں مذہب کی تبدیلی کے لیے لوگوں کو مجبور کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے، مولانا عبدالوہاب روپڑی ، مولانا شکیل الرحمن ناصر

پیر 29 دسمبر 2014 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) بھارت میں مذہب کی تبدیلی کے لیے لوگوں کو مجبور کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے۔ بھارتی حکومت مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو مذہب قبول کرنے کے لیے مجبور کرنے والوں کے خلاف حکومتی سطح پر کارروائی کرے۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مذموم سرگرمیوں سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایک مرکزی ہندو قوم پرست جماعت کی جانب سے جبرا مذہب کی تبدیلی کے لیے مہم چلانے والے عناصر کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک ان عناصر کے خلاف عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اقوام متحدہ سمیت دیگر حقوق انسانیت کی علمبردار تنظیمیں انسانی حقوق کی پامالی اور مذہب کی تبدیلی کے لیے زبردستی اور مجبور کرنے والی متعصب ہندو تنظیموں کے ارکان کو مذموم کارروائیوں سے روکنے کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ بڑھائے۔

متعلقہ عنوان :