لاہور میں سخت سردی کے علاوہ شدید دھند سے پروازوں اور ریل گاڑیوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا،

دھند کے باعث حادثات میں 2 افراد ہلاک ، کئی افراد زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں سخت سردی کے علاوہ شدید دھند سے پروازوں اور ریل گاڑیوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جبکہ دھند کے باعث حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ توڑ دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر رہا۔ موٹروے کو ہیوی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

دھند کے باعث قصور پر ٹریکٹر ٹرالی اور وین کے تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نواب ٹاؤن کے قریب بھوبتیاں چوک کے قریب تیز رفتار کار نے 28 سالہ ریاض کو سڑک عبور کرنے کے دوران کچل دیا جبکہ سندر کے علاقے میں 40 سالہ شخص مزدے کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ درجنوں پروازوں کا دھند کے باعث شیڈول تبدیل کر دیا گیا جبکہ پاکستان ریلویز کا کئی گاڑیاں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ لاہور سے قصور جانے والی ویگن اور ٹرک ٹرالی کے تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :