پشاور،ای پی آئی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی دھرنا ،

سات مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ، نہ ہی تاحال حکومت نے ہماری مستقلی کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے،ملازمین، ملازمین نے خیبرروڈ کو پانچ گھنٹو ں تک بند رکھا ،عوام کو درپیش مشکلات کے باعث ٹریفک کھول دی

پیر 29 دسمبر 2014 18:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کے ای پی آئی سٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا،ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کااعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے سامنے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے ای پی آئی اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ،اور خیبرروڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا اس موقع پر مظاہرین کاکہنا تھا کہ سات مہینوں سے انہیں تنخواہیں نہیں ملی اور ناہی تاحال حکومت نے ہماری مستقلی کے لئے کوئی اقدامات اٹھائے،، جس کیوجہ ای پی آئی ملازمین شدید مشکلات سے دوچار کرہو گئے ہیں ملازمین نے خیبرروڈ کو پانچ گھنٹو ں تک بند رکھا تاہم بعدازاں عوام کی درپیش مشکلات کے باعث ملازمین نے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے تک اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :