کندھ کوٹ، کاروکاری میں دھراقتل

پیر 29 دسمبر 2014 18:44

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) کاروکاری میں دھراقتل ۔کندھ کوٹ تھانہ بی سیکشن کے قریب مائی مسجد کے مقام پر ملزم احسان احمد سہریانی نے پستول سے فائرنگ کرکے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار نوراللہ جاگیرانی کوقتل کردیا جسکے بعد ملزم نے گھر پہنچ کر اپنی جوانسالہ بیوی مسمات آمنہ خاتون پر اندھادھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ملزم واردات کے بعد آلہ قتل سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیااطلاع پر حدود کی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی لاشیں سول اسپتال کندھ کوٹ پہنچائی گئیں جہاں سے لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے کردیں گئیں آخری اطلاع تک وقوعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔