چراغ تلے اندھیرا، کندھ کوٹ میں 31گیس کے کنوئیں ہونے کے باوجود اٹھارہ سے بیس گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی

پیر 29 دسمبر 2014 18:44

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) چراغ تلے اندھیرا۔تحصیل کندھ کوٹ میں 31گیس کے کنوئیں ہونے کے باوجود اٹھارہ سے بیس گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ایل پی جی کی مانگ بڑھ گئی غریب اورمتوسط طبقے کے افراد کی ریڑھ کی ہڈی پر مزید بوجھ بڑھ گیا شہریوں نے عبدالوھاب بلوچ،علی شیر ملک،نظیرمیرانی ،رانومیرانی، وقاررزاق بھٹو،سعید اللہ خلجی ،زبیراحمد خواجہ ودیگر نے کہاکے کندھ کوٹ تحصیل سے دیگر صوبوں کو 31گیس کے کنوؤں سے سپلائی کی جاتی ہے جبکہ بین الاقوامی قوانین کیمطابق کندھ کوٹ شہر کو مفت گیس فراہم کرناحکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کا اولین فرض ہے تاہم اسکے باوجود وہ گیس کے نرخ وصول کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکے کندھ کوٹ سمیت دیگر مضافاتی علائقوں میں گیس کی سپلائی غیرقانونی طور پر روکی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکے اعلیٰ حکام نوٹس لیں دیگر صورت میں احتجاج کادائرہ اختیارکیا جائیگاجو پرتشدد بھی ہوسکتے ہیں جسکی انتظامیہ خود ذمہ دارہوگی۔

متعلقہ عنوان :