کراچی ،سی آئی ڈی کی اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ اور دستی بم برآمد

پیر 29 دسمبر 2014 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سی آئی ڈی پولیس نے اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹان کے علاقے اتحاد ٹان میں سی آئی ڈی کے انسداد دہشتگردی سیل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔

تمام ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔انسداد دہشتگردی سیل کے انچارج علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے پانچوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انہوں نے وزیرستان میں تربیت حاصل کی تھی اور کراچی میں قتل، اقدام قتل، بھتاخوری اور پولیس مقابلے میں مطلوب ہیں۔

متعلقہ عنوان :