پشاور، پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے،شائستہ صفی کشمیری

پیر 29 دسمبر 2014 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) یوتھ فورم فار کشمیرکی رہنما شائستہ صفی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ہمسائیہ ملک بھارت کا ہاتھ ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ فارم فار کشمیرکی رنما شائستہ صفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

شائستہ صفی نے آرمی پبلک سکول میں بچوں کے قتل عام کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتشار پھیلا کر ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچایا جا رہا ھے۔دشمن ہماری صفوں میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مقبو ضہ کشمیرکے حریت رہنما بلکہ پوری عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے بھارتی فوج کی موجودگی میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے خلاف مظاہرہ کیا ۔مقبوضہ کشمیر کہ مختلف علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :