پنگریو،فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے تھر کے قحط زدہ علاقوں میں دو ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

پیر 29 دسمبر 2014 18:08

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے تھر کے قحط زدہ علاقوں میں دو ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم ، ، فری میڈیکل کیمپوں کے ذریعے اٹھارہ سو اسی مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئیں ، پندرہ ہزار سے زائد بچوں میں گرم کپڑے ، سوئیٹرز ، جرسی اور چادریں تقسیم کی گئیں ، تھرپارکر کی عورتوں میں کھانا پکانے کے لئے برتن تقسیم کئے گئے ۔

ریلیف آپریشن کے دائرہ کار کو مزیدبڑھاتے ہوئے تحصیل اور یونین کونسل لیول تک منظم کیا گیا اور تیزی سے سروے ٹیمیں دیہی علاقوں کے سروے میں مصروف ہیں ، ملک بھر سے راشن کے ٹرک ، شعبہ صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تھر پارکر کے فلاح مرکز میں پہنچنا شروع ، میڈیکل کیمپس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاونڈیشن کے چئیر مین نے راشن تقسیم کی تقریبات سے مختلف دیہی علاقوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ہم یہ خدمت عبادت سمجھ کے کرتے ہیں ہمیں ہمارے دین نے خدمت کرنے کا درس دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے مسائل کو دیکھ کر خوراک اور ادویات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ، بچے بوڑھے عورتیں مرد خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ، دیہی علاقوں میں سروے کے دوران جو معلومات حاصل کی گئیں ہیں وہ انتہائی گھمبیر ہیں تھری عوام اور بچے لال مرچ میں پانی ملا کر کھانے پہ مجبور ہیں سبزی اور پھل فروٹ کا دیہی علاقوں میں پہنچنے کا تصور ختم ہو چکا ہے لوگ مسلسل اپنے جانوروں اور عورتوں بچوں کے ساتھ سندھ کے بیراجی علاقوں کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں ۔

بھوک ، افلاس اور پیاس کا شکار تھری باشندہ اس وقت امداد کا منتظر ہے ۔خوراک کی قلت کو پورا کرنے کے لئے ملک بھر کے مخیر حضرات کو اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تھر کی اس نازک صورتحال میں خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آگے بڑھیں تاکہ تھر کے معصوم بچوں ، مرد اور عورتوں کو خوراک کی قلت سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سردی کی شدت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور شدت کے پیش نظر گرم ملبوسات ، رضائیاں اور لحاف ،کمبل ،جوتوں کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی ہے فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے اب تک تھر پارکر کے دیہی علاقوں میں پندرہ ہزار سے زائد سوئیٹر، چادریں اور کپڑے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور یہ عمل مسلسل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں تھری باشندوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کی تمام ریلیف کے شعبوں خصوصا میڈیکل ، ریسکیو، ایمبولینس ، آپریشن تھیٹرز اور دیگر ہنگامی طور پر کام کرنے والے کارکنان کو اپنے طبی آلات سمیت فوری طور پر تھر پارکر میں طلب کر لیا گیا ،ہم تھر پارکر کے دیہی علاقوں کو تارگٹ بنا کر دور دراز علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر ان کو سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

گذشتہ دنوں کیھڑی، گوڑانو، ڈابڑی،لنجہ گوٹھ،جارونبڑی،سرنگہوں،ڈونجھ، خیر آباد، انہڑی،ڈھانی،سن دیدہ،چھیچی مورہ، اسلامکوٹ ، گنگا لس،پانیلو، پانیلی، چھاچھرو،ڈالی،گوگا سر،نبی سر ،وی لنجہ، کاریہر، ڈنڈی،میہاری، گودیہو، ڈیلانچھاہو، بوٹیانو،مٹھی بند، اڈانو،سرنگوارووغیرہ میں راشن تقسیم کیا گیا ، اس دوران خصوصا تھر کے پسماندہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی ادویات اور بچوں میں گرم ملبوسات بھی تقسیم کئے گئے اور انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں ایک طر ف توسردی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف بچوں کو موسم کی شدت سے بچانے کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے بچوں کا نمونیا، بخار نزلہ زکام کی بیماریوں میں بڑی تعداد میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پرگرم کپڑوں کو تھر پارکر پہنچایا جائے ۔

اس ریلیف آپریشن میں فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ساتھ منسلک تمام شعبوں کے ذمہ داران عطاالرحمان، محمد صدیق ،محمد خالد سیف،ندیم بٹ ، شعبہ ڈاکٹرز کے انچارج طارق مسعود،ڈاکٹر ناصر ہمدانی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل عملہ کے تمام کارکنان بھی شامل تھے ا س موقع پر فلاح انسانیت فاونڈیشن سندھ کے ترجمان، آنے والے تمام ڈاکٹرز پیرا میڈیکل عملہ، اور ریلیف کے کام میں حصہ لینے والے تمام کارکنان کو تھر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اور کئے گئے فلاح کاموں کا جائزہ لیا گیاانہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں تھر کے قحط زدہ علاقوں میں خدمات سر انجام دینے کے لئے آنے والے کارکنان جس انداز سے خلوص دل سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں اس وقت تھری باشندے فلاح انسانیت فاونڈیشن کی ان خدمات کا مسلسل شکریہ ادا کرتے رہے اور معززین تھر پارکر کے وفد نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے چئیر مین فلاح انسانیت فاونڈیشن حافظ عبدالروف صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اس دوران انہوں نے کہا تھر کو تمام اداروں نے یتیم بنا کر چھوڑ دیا ہے اور اس مشکل گھڑی میں آپ لوگوں کی آمد اور خدمت نے ہمیں حوصلہ بخشا اور وفد نے کہا فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے کئی گئی خدمات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اس وفد میں تھر پارکر کے ہندو برادری کے معززین بھی شامل تھے جنہوں نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کے دفتر میں آکر تھر میں کی گئی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :