پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

پیر 29 دسمبر 2014 17:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر خانزادہ خان، صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی صوبہ بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منانے پرجیالو ں اور تمام ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ اور ونگز صدور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے سے کارکنوں نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی منایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اج بھی پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور قوم کی نظریں اج بھی پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور اْن کو یقین ہے
کہ عوام کی فلاح بہبود اور مسائل کے لیے صرف پیپلز پارٹی کے قائدین ہی جدوجہد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :