خوشحال ریاض خان برٹش اوپن جونیئرمیں پاکستان کی نمائندگی کے لئے انگلینڈروانہ

پیر 29 دسمبر 2014 17:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) سکواش کے نو عمر کھلاڑی خوشحال ریاض خان برٹش اوپن جونیئرسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ میں 2جنوری سے شروع ہونے والے سکواش کے اس اعلی ترین ٹورنامنٹ کے انڈر13 کیٹگری میں حصہ لیں گے ان کا پہلا میچ 2جنوری کوشیفیلڈ میں برطانوی کھلاڑی ایلکس وان بلرک سے ہوگا خوشحال ریاض خان نے پاکستان سپورٹس بورڈکے ڈائریکٹرمحب اللہ خان کی زیرنگرانی پی ایس بی سکواش اکیڈمی قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کھیل کا آغاز کیا اوروہاں کے کوچزپرویزعلی ،شہزادمحب اورعادل خان سے تربیت حاصل کی وہ اس سے قبل چیف آف ائر سٹاف جونیئر سکواش چیمپئین شپ سمیت سکواش کے مختلف نیشنل اور ریجنل ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں خوشحال ریاض خان جو اس سے قبل انڈر11کیٹگری کے سکواش مقابلوں میں حصہ لیتے رہے ہیں برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کے ساتھ پہلی مرتبہ انڈر13 کیٹگری میں مقابلہ کریں گے اور اس ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے وہ دن رات محنت کررہے ہیں اور ان دنوں سینئرکوچ فلک نیاز سے سکواش کی تربیت لے رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے دورہ میں عالم زیب ان کے کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے جو اس سے قبل خودبھی برٹش اوپن جونیئر چیمپیئن شپ سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرچکے ہیں خوشحال ریاض خان سکواش کے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ صوبہ کے ممتاز تعلیمی ادارہ پشاور ماڈل سکول بوائز2ورسک روڈکے ہونہار طالب علم بھی ہیں اور ان کے مطابق پرنسپل میڈم ثروت اوروائس پرنسپل فرمان صاحب کی سربراہی میں پشاورماڈل سکول انہیں بہترین تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سکواش کے کھیل کے سلسلہ میں بھی ان کی پوری حوصلہ افزائی کررہاہے خوشحال ریاض نے بتایا کہ یہ ان کابیرون ملک کسی بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کا یہ پہلا موقع ہے اور وہ اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کے لئے یہ اعزازلے کر آئیں وہ دن رات محنت سے سکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ان کا ہدف ہے ۔

متعلقہ عنوان :