آپریشن ضرب عضب میں 2006 دہشتگرد مارے گئے، زیادہ تر علاقہ خالی کروا لیا
پیر 29 دسمبر 2014 17:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیفنس کو بتایا گیا کہ سانحہ پشاور دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا رد عمل ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں دو ہزار چھ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ تین افسروں سمیت ایک سو ننانوے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کمیٹی ایل او سی، وزیرستان اور آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کرے گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ڈیفنس کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ سیکریٹری دفاع محمد عالم اور عسکری حکام نے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی۔(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا رد عمل ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں اب تک دو ہزار چھ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ تین افسروں سمیت ایک سو ننانوے جوان بھی فرض پر قربان ہو گئے۔
دہشتگردوں سے زیادہ تر علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے۔ آپریشن والے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ایک لاکھ سے زائد اہلکار موجود ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے ارکان لائن آف کنٹرول، وزیرستان، سیاچن، آئی ڈی پیز کیمپوں اور آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.