ترک رجسٹرڈ بحری جہاز کو اٹلی کے ساحل پر حادثہ،دو ملاح ہلاک ،چار لاپتہ

پیر 29 دسمبر 2014 17:51

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ترکش رجسٹرڈشدہ مرچنٹ بحری جہاز اٹلی کے ساحل پر دشوار گزار پانیوں میں ایک اور جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا،جس کے نتیجے میں دو ملاح ہلاک اور چار مزید لاپتہ ہوگئے ہیں،جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،یہ بات کوسٹ گارڈز نے کہی۔

(جاری ہے)

دو ہلاک شدگان کا تعلق بحری جہاز پر سوار عملے کے 11ترک باشندوں میں سے تھا جب یہ طوفانی حالات میں اٹلی کے ایڈریاٹک ساحل پر روینا بندرگاہ سے ڈیڑھ میل(2کلومیٹر) کے قریب فاصلے پر ایک اور بیلائز رجسٹرڈ جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اٹلی جنوبی ایڈریاٹک میں یونانی جزیرہ کورفو کے ساحل پر پھنسی ہوئی کشتی کے سینکڑوں مسافروں اور عملے کے ارکان کو نکالنے کیلئے تعاون کی کوشش کر رہا تھا۔کشتی اٹلی کی بندرگاہ اینکونا کی طرف جارہی تھی جب اس پر آگ لگ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :