پنجگور، آل شہری ایکشن کمیٹی کا یکم جنوری کو احتجاج کا اعلان ،

لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں ،قانون نافظ کرنے والے ادارے اپنی قانونی آئینی اخلاقی ذمہ داری پورا کرنے ہیں ناکام ہوچکے ہیں،عہدیدار امن کمیٹی

پیر 29 دسمبر 2014 17:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) امن کمیٹی آ ل شہری ایکشن کمیٹی نے پنجگو ر میں قیا م امن کو یقینی بنا نے کیلئے یکم جنور ی 2015کوڈی سی آ فس کے سا منے احتجا جی مظاہر کا اعلا ن کر دیا اس با ت کا فیصلہ گز شتہ روز کمیٹی کے منعقد ہ اجلا س میں کیا گیا جامعہ مسجد چتکان میں زیر صدرات کمیٹی کے چیئر مین اور جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم کے منعقد ہوا جس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران سمیت سیاسی سماجی ،مذہبی جماعت،سول سوسائٹی تاجران کمیٹی،ٹیچرز ایسوسی ایشن،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور دیگرمتعدد لوگوں نے اجلاس میں شرکت کی جس میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما میر نزیر احمد،علی احمد بلوچ،قائم مقام صدر حاجی غلام رسول،عبدالقدیر بلوچ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ علاوہ ازیں،جنر ل سیکرٹری تاج نعیم بلوچ،جاوید،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانہ نور حمد،جنرل سیکرٹری حافظ صفی اللہ ،مولانہ علی احمد،تاجران کمیٹی کے صوفی رسول بخش،سول سوسائٹی کے صدر ایڈوکیٹ حاجی محمد حیات بلوچ،ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فد ااحمدبلوچ،مسلم لیگ (ن)کے شیر احمد رضا،اور معتدد سیاسی مذہبی جماعتوں کے سینئر جونیئر ممبران موجود تھے،اجلاس میں تمام ممبران سیاسی پارٹیوں کے جنرل سیکرٹری صدور اوردیگر نے پنجگور میں بدامنی کے روک تھا کیلئے اپنی تجویزآراء دیئے انہوں نے متفقہ طور پر ایک یادشت بنائی جیسے ڈی سی پنجگور کو پیش کیا جائیگا،آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حافظ محمد اعظم بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور پولیس کو گزشتہ روز رونما ہونے والے واقع انجمن تاجران کے بیٹے کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتار ی کا 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہے کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانوں کے کھڑے میں لائیں بہت ہوچکا کے کاروائی جاری ہے پنجگور میں ہونے والے چوری ڈکیتی کے اغوا برائے تعاون ،ٹارگٹ کلنگ،لوگوں کی لوٹ مار کے ذمہ دار انتظامیہ ہے،تمام وسائل کے ہوتے ہوئے بھی انکے پاس اختیارات نہیں تو پولیس انتظامیہ باقائد اعلان کرئے اور پولیس کے گودام میں موجود تمام سرکاری اسلحہ کو انجمن تاجران کے حوالے کرئے تاکہ تاجران اپنی تحت آپ اپنی جان مال کی حفاظت کرسکین ،لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تک چکے ہیں بازار بند کرتے کرتے دیکھ چکے ہیں کے اب مسلے کا حل بازار بند کرنے اور نہ کرنے سے گزار چکا ہے ،قانون نافظ کرنے والے ادارے اپنی قانونی آئینی اخلاقی ذمہ داری پورا کرنے ہیں ناکام ہوچکے ہیں عوام قانونی اداروں سے مایوس ہوچکے ہیں انہیں مایوسی کی وجہ سے آج پنجگور کے غریب عوام مسلح اسلحہ بردار لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں اور یکمشت ہوکر اپنی جنگ خود لڑنے کو تیار ہیں ،قانونی ادارے امن وامان کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہر کرئے کہیں ایسا نہ ہوا ہے کے غریب عوام چور ڈاکوں مسلح مافیا گروپس سے تنگ آکر مسلح ہوکر کچھ غلط شلط قدم نہ اٹھائیں تو ان تمام کی ذمہ دار قانون نافظ کرنے والے ادار ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ یکم جنوری کو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرئیگی اور مظاہر اس حد تک جاری رہیگی جب تک انتظامیہ چور ڈاکوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار نہیں کرئے گی اسکے بعد آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اپنی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرئیگی

متعلقہ عنوان :