وزیر اعظم نے سرگودہا فلائی اوور ہیڈ برج کچہری پھاٹک کیلئے سات کروڑ کی گرانٹ جاری کردی

پیر 29 دسمبر 2014 17:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے سرگودہا فلائی اوور ہیڈ برج کچہری پھاٹک کیلئے سات کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے اس گرانٹ کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید سے دوران ملاقات کی تھی ملاقا ت کے دوران انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گرانٹ جلد جاری کردی جائیگی جو اب جاری کردی گئی ہے یہ گرانٹ جنوری کے پہلے ہفتے سے اس اوور ہیڈ برج پر کام شروع کردیاجائیگا