کوئٹہ،زمینداروں کی حالت پر رحم کرتے ہوئے ہمارے چینل کو دوبارہ بنا کر پانی بحال کیا جائے،مکینوں اور زمینداروں کا مطالبہ ،

ورنہ تین روز کے بعد ہم پرامن احتجاج کرینگے پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی،گورنر وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر ایریگیشن

پیر 29 دسمبر 2014 17:40

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے سمنگلی ،خیزی ، نوحصار ،مہترزئی ، ترخہ ، کلی رحم گل ، کے مکینوں اور زمینداروں ارباب عبدالقادر کاسی ،ملک اکرم ، فاروق شاہوانی ، ملک ہمایوں ، حاجی آغا محمد بازئی نے گورنر وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر ایریگیشن سے اپیل کی ہے کہ زمینداروں کی حالت پر رحم کرتے ہوئے ہمارے چینل کو دوبارہ بنا کر پانی بحال کیا جائے ورنہ تین روز کے بعد ہم لوگ پرامن احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ چینل کو بنائے گے پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر زمینداروں اور علاقہ مکینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سمنگلی ،خیزی ، نوحصار ،مہترزئی ، ترخہ ، کلی رحم گل میں ہم عرصہ بارہ سو سال سے آباد ہیں یہاں پر مختلف اقوام کاسی ، بازئی ، رئیسانی ، لہڑی ،شاہوانی ،
کاکڑ ، بڑیچ سمیت دیگر شامل ہیں مذکورہ اقوام کا ذریعہ معاش کاشت کاری سے وابستہ ہے اور زمینوں کو صاف اور شفاف پانی ندی سے آرہا تھا جو چشموں سے ملتا تھا جس سے علاقہ مکین اپنی پینے کپڑے دھونے اور وضو کرنے کی ضروریات پوری کرتے تھے لیکن 1980 ء کے بعد شہر کا تمام گندا پانی واسا ، میونسپل کارپوریشن نے نالے میں چھوڑ دیا جس سے صاف پانی خراب ہوگیا جس سے ہم لوسن اور گھاس جانوروں کے لئے اگاتے جس سے کوئی نقصان اور بیماری نہیں پھیلی 1999میں اس وقت کے چیف جسٹس بلوچستان راجہ فیاض نے سوموٹو نوٹس لیا اور پانی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جس سے پانی مضر صحت ثابت نہیں ہوا اب ایک کیس پیر بخش کے نام سے ڈی سی قلات کے حوالے سے درخواست کے ذریعے چلایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سیکرٹری ایریگیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہمارے پانی کے چینل کو توڑ دیا اور عدالت میں بھی یہی بیان دیا ہے کہ مجھے ایک دن کی مہلت یا اختیارات دیئے جائے تو میں تمام کام بند کروا دوں گا انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری زمینوں کی کاشت کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا کر پانی فراہم کیا جائے تا کہ ہم پانی استعمال کرسکے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی بجائے ہمارا پانی ہی بند کردیا گیا جس سے ہماری مشکلات بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ گندے پانی کو نالے میں آنے سے روکا جائے تا کہ ہم اپنے چشموں کی صفائی کرکے ان سے صاف پانی حاصل کرکے استعمال کرسکے انہوں نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزیر ایریگیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے چینل کو دوبارہ بناکر پانی بحال کیا جائے اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو تین دن بعد ہم دوبارہ چینل بنائے گے اور پانی حاصل کریں گئے ۔

(جاری ہے)

اپنے مطالبے کے حصول کے لئے پرامن احتجاج کریں گے اس کے لئے گرفتاریاں بھی دیں گے پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی انہوں نے بتایا کہ ایریگیشن والوں نے نو کروڑ روپے سے نوحصار تک چینل پر کام کے لئے خرچ کئے ہیں