کوئٹہ ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

پیر 29 دسمبر 2014 17:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر تھانہ نیو سریاب کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالوہاب ہلاک ہوگیا اورحملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی تھانہ نیو سریاب کا عملہ کررہا ہے ۔