پیف چیئرمین کی ایرا کے نو منتخب ممبران کو مبارکباد

پیر 29 دسمبر 2014 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئرقمر الاسلام راجہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسو سی ایشن (ایرا)کے نو منتخب صدر رب نواز اور دیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایرا کے ممبران فروغ تعلیم کے حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے اور بے وسیلہ خاندانوں کو ان منصوبوں کے ذریعے اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے ۔