پچھلے دور حکومت میں بونیر سے منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے کچھ نہیں کیا، شیر اکبر خان،

اسلام آباد اور پشاور کے بنگلوں میں مقیم ہونیوالوں نے عوام کی مینڈیٹ کا کھلم کھلا مذاق اُڑایا تھا، جماعت اسلامی کے پاس صالح ،مخلص قیادت موجود ہے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر عوام کو صحیح اسلامی ،خوشحال پاکستان دے سکتے ہیں، رہنماء جماعت اسلامی

پیر 29 دسمبر 2014 17:16

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ پچھلے دور حکومت میں بونیر سے منتخب ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی نے بونیر کیلئے کچھ نہیں کیا ہے،اسلام آباد اور پشاور کے بنگلوں میں مقیم ہونیوالوں نے عوام کی مینڈیٹ کا کھلم کھلا مذاق اُڑایا تھااور عام انتخابات مئی 2013میں بونیر کے غیور عوام نے نام نہاد نمائندوں کو لات مار کر ان سے احتساب کرلیا۔

بونیر کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کر کے ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کے ممبران جماعت اسلامی سے چن لئے۔عوام کی مینڈیٹ کا احترام کر کے بونیر کے مسائیل کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کر کے دم لوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جماعت اسلامی سرکل سالارزئی کے کارکنان کے اجتماع عام سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ تقریب سے ضلعی امیر غلام مصطفی ایڈوکیٹ سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بخت جہان خان،سابق صوبائی وزیر صوبائی اسمبلی شاہ راز خان،زونل امیر محمد حلیم باچا سرکل امیر عالم خان اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سرکل سالارزئی اجمل خان نے بھی خطاب کیا۔اجتماع کارکنان میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک تحریک کا نام ہے۔

جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے۔نااہل حکمرانوں نے بیت اللہ کی بجائے واشنگٹن کو قبلہ تصور کیا ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ ملک آج مسائیل کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس ایک صالح اور مخلص قیادت موجود ہے۔ جو اس ملک کو مسائیل کے دلدل سے نکال کر عوام کو صحیح اسلامی اور خوشحال پاکستان دے سکتے ہیں۔مگر یہ تب ممکن ہوگا جب عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے نااہل حکمرانوں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو اسمبلیوں میں بھیجے۔

اور ہمیں امید ہے کہ عوام کی نظریں اب جماعت اسلامی پر ہے۔ اور آنے والے وقت میں وام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ایم این اے شیر اکبر خان کو کارکنان جماعت اسلامی نے تحریک اور تنظیم کے حوالے سے سوالات تحریری شکل میں حوالہ کر دئیے۔ شیر اکبر خان نے کہا کہ انشاء اللہ علاقہ سالارزئی میں نادرا دفتر کا قیام میرا ویژن ہے۔جس کیلئے میرے کوششیں جاری ہے۔

یہاں پر نادرا دفتر قائم کر کے دم لوں گا۔ اس کے علاوہ علاوہ سالارزئی کیلئے 132kv گریڈ اسٹیشن کے قیام پر بھی پیپر ورک جاری ہے۔جو بہت جلد یہاں کے عوام کے مشکلات میں کمی آئے گی۔جبکہ ضلع بھر میں ہم نے بجلی میں وہ انقلابی اقدامات کیئے، جو آج تک کوئی نہ کرسکا۔ضلع کے طول وعرض میں ہم نے نئے فیڈرز لگا کر بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ جڑ سے اُکھاڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کر کے ووٹ دیا ہے۔ انشاء اللہ عوام کی اس امانت کا بھر پور صلہ عوام کو دیں گے۔