وزیراعلیٰ شہباز شریف ایک ویژن کے تحت سماجی شعبوں میں بہتری لا رہے ہیں،برطانوی ہائی کمشنر،

برطانوی ٹیکس گزاروں کا پیسہ پنجاب میں شفاف اور درست طریقے سے استعمال ہورہا ہے،فلپ بارٹن أ

پیر 29 دسمبر 2014 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب میں تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ان شعبوں میں بہتری آئی ہے اور آپ ایک ویژن کے تحت سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے مثالی اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے جاری پروگرامز پر اچھے طریقے سے عملدرآمد کیا گیاہے۔

برطانوی ٹیکس دینے والے عوام کے پیسے کا پنجاب میں بہترین ،شفاف اور درست استعمال کیا جا رہاہے اور یہ سب کچھ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی ،محنت اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے عزم کی بدولت ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ترقیاتی ادارے ڈیفڈ کے اشتراک سے سکول ریفارمز روڈ میپ، صحت عامہ اور سکل ڈویلپمنٹ پروگراموں پر موثر انداز میں عمل کیاجا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان پروگراموں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :