زرداری نے پیپلز پارٹی کو زوال تک پہنچا دیا،ممتاز علی بھٹو

پیر 29 دسمبر 2014 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ وہ کون سی مصروفیات تھیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور شہید بے نظیر بھٹو کا بیٹا اپنی والدہ کے قتل کی برسی میں گڑھی خدا بخش بھی نہ پہنچ سکا‘ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہو ں نے کہاکہ اتنا ہی اہمیت کا حامل یہ بھی سوال ہے کہ پنجاب جوکہ پیپلز پارٹی کی قوت اور شہرت کا گڑھ تھا وہاں سے بھی ورکروں کے قافلے اس برسی میں شریک نہ ہوئے اور کچھ عرصہ پہلے زرداری کو پنجاب سے بھگا دیا گیا‘ علاوہ ازیں برسی کی شب رتوڈیرو میں پیپلوں کے لیڈران کا اجلاس اور رات کے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن کوئی بھی شریک نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

مطلب کہ بالآخر زرداری نے پیپلز پارٹی کو زوال تک پہنچا دیا اور اب باقی جو پیر‘ وڈیرے‘ خون چوسنے والے کیڑے اور درباری زرداری کے اردگرد رہ گئے ہیں اور انہوں نے بھی ادھر ادھر دیکھنا شروع کردیا ہے کہ کب ڈوبتی کشتی کو چوہوں کی طرح چھوڑ کر بھاگ نکلیں۔

متعلقہ عنوان :