پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کی 14 سالہ لڑکی کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

نسرین بی بی 20 روز قبل حاجی پیر سیکٹر باغ سے آزاد کشمیر میں داخل ہو گئی تھی

پیر 29 دسمبر 2014 17:01

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کی رہاہشی 14 سالہ لڑکی کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی 14 سالہ نسرین بی بی 20 روز قبل حاجی پیر سیکٹر باغ سے آزاد کشمیر میں داخل ہو گئی تھی جسے پاکستانی فوج نے اپنی حراست میں لے لیا تھا گزشتہ روز پاک فوج نے نسرین بی بی کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا نسرین بی بی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑھی کی رہائشی ہے