دالبندین، تمام صحافی اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ،نائب صدر پریس کلب

پیر 29 دسمبر 2014 16:58

دا لبند ین ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) دالبندین پریس کلب کے نائب صدر علی رضا رند، پریس سیکرٹری محمد بخش بلوچ، سینئر صحافیوں حیدر عاجز، شبیر مینگل، ظاہر شہزاد نوتیزئی اور بغداد شاہ نوتیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کی اختلافات کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ نوشکی کے صحافیوں نے جس دور اندیشی کا مظاہرہ کرکے فراخدلی سے ایک دوسرے کے خدشات، تحفظات اور شکایات دور کی اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے جو مستقبل میں مقامی صحافیوں کی اتحاد اور قوت میں اضافہ کرکے انھیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں کافی حد تک مدد بھی دے گی انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی صحافیوں کے مابین اختلافات پیدا ہوئے ان کا فائدہ نااہل بیوروکریسی، کرپٹ حکمران اشرافیہ اور مفاد پرست عناصر نے اٹھایا جس سے پیشہ ور صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوئی اس لیئے ہمیں چاہیے کہ اپنی آزادی، محنت اور قربانیوں کی دفاع کے لیئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر شہدائے صحافت کے مقدس مشن کو جاری رکھیں تاکہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے گوں کی آواز کو ہر حال میں میں بلند کیا جا سکے دالبندین کے صحافیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوشکی کے صحافی پریس کلب کے لیئے آئینی طریقے سے ایک کابینہ تشکیل دے کر عوامی مفادات کے تحفظ کا مشن جاری رکھیں گے جس کے لیئے ہماری مدد و حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی انہوں نے بلوچستان بھر کے تمام صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تاکہ ہم سب ایک ساتھ مل کر اپنے حقوق حاصل کرسکیں۔