صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل و کار کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والی اتھارٹی نے سال 2014ء کی کلوزنگ کے پیش نظر نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر نئے سال 2015ء کے پہلے ہفتہ تک پابندی عائد کر دی ہے

پیر 29 دسمبر 2014 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل و کار کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والی اتھارٹی نے سال 2014ء کی کلوزنگ کے پیش نظر نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر نئے سال 2015ء کے پہلے ہفتہ تک پابندی عائد کر دی ہے۔ لائسنس اتھارٹی کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

29دسمبر 2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنسوں پر نئے سال کے پہلے ہفتہ تک پابندی عائد کی گئی ہے جن لوگوں نے ڈرائیونگ لائسنسوں کی فیس کی مد میں 2013ء کی ڈرائیونگ ٹکٹیں خرید رکھی ہیں وہ انہیں واپس کر دیں وگرنہ ان کی رقوم ضائع ہو جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنسوں کی ریونیو ٹکٹیں ہر سال جاری کی جاتی ہیں جو ٹکٹوں پر چھپے سال تک کیلئے کار آمد ہوتی ہیں۔ سال 2014ء کی ریونیو سٹمپس سال 2015ء میں ناکارہ اور ضائع تصور کی جائینگی۔ اس لئے خریدی گئی ٹکٹوں کی رقوم ضائع ہونے سے قبل واپس کر دیا جائے ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء کی عارضی پابندی کلوزنگ کے باعث لگائی گئی ہے۔