دینی مدارس کے حوالے سے تمام فیصلوں میں دینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے،سردار یوسف

حکومت دینی مدارس سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتی،پہلے تمام مسائل کا حل بات چیت سے حل ہوئے اب بھی ایسا ہی ہوگا،وفاقی وزیر کی مولانا حنیف جالندھر ی کو یقین دہانی

پیر 29 دسمبر 2014 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حکومت دینی مدارس کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی ،تمام فیصلے دینی مدارس کی قیادت کے ساتھ مشاورت سے کریں گے۔ وفاقی وزیر کی مولانا حنیف جالندھری کو یقین دہانی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے گزشتہ روز پیر کو مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دینی مدارس کے حوالے سے تحفظات پر اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کو ساتھ لیکر چلے گی ۔پہلے بھی بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی آئندہ بھی بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کریں گے اور دینی مدارس کے حوالے تمام فیصلوں میں دینی مدارس کی قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے۔وفاقی وزیر نے مولانا حنیف جالندھری کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنی مدارس کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی ۔غلط فہمی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے