فیصل آباد، بھائی کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی

پیر 29 دسمبر 2014 16:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) بھائی کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی جبکہ لاہور سے مہمان آیا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، تفصیل کے مطابقجلال پور بھٹیاں کے علاقہ اسلام پورہ کے رہائشی بیس سالہ زاہد علی کا گھر میں اپنے بھائی کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گندم میں رکھنے والے گولیاں نگل لیں حالت نازک میں متاثرہ نوجوان کو فوری طورپر الائیڈ ہسپتال منتقل کیاگیا‘جہاں وہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مدنی چوک سمن آباد کے رہائشی مقصود عالم کے گھر میں اس کا رشتہ دار 45سالہ عامر ولد یوسف آیا ہوا تھا آج صبح 8بجے مقصود عالم اپنے مہمان عامر کے ہمراہ مدنی چوک میں واقع اپنی اسٹشنری و فوٹو سٹیٹ مشین کی دکان کھولنے لگا ت دکان کے شٹر سے دونوں کو کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگا جس سے عامر موقع پر بے ہوش ہو گیا ، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم متاثہ نو جوان کو ہسپتال منتقل کر رہی تھی کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ، جبکہ دکان کے مالک مقصود عالم کی حالت تسلی بخش ہے ، متوفی کے عزیز محبوب کے مطابق دکان میں اندر کی جانب سے بجلی کی ننگ تار لٹک رہی تھی جس سے شٹر کرنٹ زدہ ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :