فیصل آباد، غلط آپریشن کرکے طالبہ کو اپاہج کرنے والے سرجن کی سزا منسوخی کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی اپیل خارج

پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کو گرفتار کرنے کا حکم

پیر 29 دسمبر 2014 16:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) غلط آپریشن کرکے طالبہ کو اپاہج کرنے والے الائیڈ ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر کی سزا منسوخی کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اپیل عدالت نے خارج کردی۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور مقدمہ میں مقامی عدالت نے سرجن پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری نے 17دسمبر 2012کو جڑانوالہ روڈ بخاری ٹاؤن کے رہائشی انجینئرسجاد انور کی بیس سالہ بیٹی مریم سجاد کا غلط آپریشن کرتے ہوئے اس کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچادیا تھا جس پر ڈاکٹر کے خلاف حکومت پنجاب نے ایکشن لیا اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے دورہ فیصل آباد کے دوران تفتیشی کارروائی میں جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری منسوخ اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا تھا، ملزم ڈاکٹر رسول چوہدری نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے ایڈیشنل اینڈ سیشن عدالت میں چار جنوری 2014کواپیل دائر کی جس پر مسلسل د س ماہ سماعت جاری رہی اور16 دسمبر 2014کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افتخار احمد نے سماعت کے دوران ڈاکٹر رسول احمد چوہدری کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلہ سنایاکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا فیصلہ درست ہے اور اس نے اپنے اختیارات کے تحت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قوانین کے مطابق سزا سنائی ہے ، فیصلہ میں بتایاگیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے سنائی جانیوالی سزا کے خلاف الائیڈ ہسپتال نے بھی کوئی اپیل دائر نہیں کی چنانچہ ڈاکٹر رسول احمد چوہدری قصور وار ہیں لہٰذا ان کی اپیل خارج کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :