فوجی عدالتوں کا قیام،مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار،

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں سے مشاورت کا فیصلہ آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 29 دسمبر 2014 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ملک میں فومی عدالتوں کے قیام اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مجوز آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ مشاورت کے لئے سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے آئین میں21 ویں آئینی ترمیم لانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئینی ترمیم کا مسودہ بیرسٹر ظفر اللہ خان ،قانونی مشیر برائے وزیر اعظم نے تیار کیا ہے جس میں دہشت گردی قوانین کو مزید سخت کرنے اور ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے تجاویز دی گئی ہیں۔

آئینی ترمیم پر تمام سیاسی اور پارلیمانی پارٹیوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور اس مقصد کے لئے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ بھی قومی اسمبلی میں شرکت کریں گے