کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا ڈی ایچ اے کے بچت بازار کا دورہ

انتظامات ، اور اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے اقدامات کا جا ئزہ لیا

پیر 29 دسمبر 2014 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈی ایچ اے کے بچت بازار کا دورہ کر کے بچت بازار کے انتظامات ، اور اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے اقدامات کا جا ئزہ لیا ۔ اس مو قع پر ایڈیشنل کمشنر حاجی احمد ، بیورو آف سپلائی ، مارکیٹ کمیٹی، سبزی منڈی کے تاجر اور انتظامیہ کے افسران بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے سبزیوں اور فروٹس کے اسٹال پر قیمتیں خود چیک کیں لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات معلوم کیں۔

انھوں نے خریداروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ انھوں نے افسران کو کہا کہ وہ خو د بچت بازاروں اور دیگر بازاروں میں مسلسل قیمتیں چیک کریں اور اپنی مو جود گی میں مقررہ قیمتوں پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے متعلقہ ایڈیشنل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ بچت بازاروں میں مسلسل قیمتیں چیک کر نے کا سخت نظام قائم کر یں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خریداروں کو بچت بازاروں میں سستی قیمت پر اشیا کی دستیابی کا مقصد پو را ہو ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لئے مارکیٹ کمیٹی ، بیورو آف سپلائی اور انتظامیہ کے افسران مر بوط کوشیشٰ کر یں۔ اس موقع پر انھوں نے سبزی منڈی کے تاجر عبد الرؤف تنولی کی جانب سے ڈی ایچ اے بچت بازار میں سبزی منڈی ریٹ پر لگا یا گیا اسٹال بھی دیکھا اور ان کے اس اقدام کو سراہا ۔ حاجی عبدا لرؤ ف تنولی نے بتایا کہ وہ دیگر بچت بازاروں میں بھی سبزی منڈی کی ہو ل سیل قیمت پر سبزی کے اسٹالز لگائیں گے ۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ یہ بات خو ش آئیند ہے کہ سبزی منڈی کے تاجروں نے بچت بازاروں میں سبزیوں اور فروٹس کے اسٹالز لگانے کی پیشکش کی ہے۔ ڈی ایچ اے بچت بازار میں سبزی کا اسٹال اس سلسلہ کا پہلا اسٹال ہے دیگر بچت بازاروں میں بھی یہ اسٹال لگائے جائیں گے۔ دوسرے مر حلہ میں اسی طر ح فروٹس کے تاجروں نے فروٹس کے ہول سیل اسٹالز لگانے کی پیشکش کی ہے جس پر دوسرے مرحلہ میں عملدر آمد کیا جا ئے گا۔

کمشنر نے ایڈیشنل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ بچت بازاروں میں سبزیوں اور فروٹس کی قیمتیں چیک کر نے کیلئے ترجیحی ا قدامات کریں۔اس بات کو یقینی
بنائیں کہ دکاندار قیمتیں نمایاں طور پر آویزا ں کریں۔ انھوں نے کہا کہ بچت بازاروں کے انعقاد کا مقصدلوگوں کو کم قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنا نا ہے۔

متعلقہ عنوان :