قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اوربلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان کے چیئرمین 31دسمبرکوآرمی پبلک سکول پشاورکادورہ کریں گے

پیر 29 دسمبر 2014 16:36

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اوربلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان کے چیئرمین ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) اب تک کھیلے گئے چارعالمی بلائنڈ ورلڈ کپ میں دوبار کی فاتح اوردوباررنز اپ رہ کرعالمی بلائنڈ کرکٹ میں منفردعالمی اعزاز کی حامل قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اوربلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان کے چیئرمین سمیت تمام عہدیدار31دسمبردوپہربارہ بجے آرمی پبلک سکول پشاورکادورہ کریں گے ۔کھلاڑی ااوردیگر افرادسکول میں شہیدہونیوالے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کرکے کے علاوہ زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اورسانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے رشتہ داروں سے اظہارتعزیت کے لیے ان کے گھروں کوبھی جائیں گے۔

بلائنڈ کرکٹ کونسل پشاورکے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ آرمی پبلک سکول کے سانحے سے جہاں پوری دنیاکے لوگ لرزآٹھے تھے اورسب نے معصوم بچوں کوالمناک موت پردکھ درد کا اظہارکیاتھا وہاں نابینا افرادنے بھی اس دردکواپنادرد سمجھاہے اوران پرسانحے کی وجہ سے جوکیفیت گذری ہے وہ خداہی بہترجانتاہے انہوں نے بتایاکہ کھلاڑی اورہماری کونسل پہلے سے ہی پروگرام ترتیب دے چکی تھی تاہم ملک بھر سے کھلاڑیو ں کوایک ساتھ آناچاہتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پاکستان بلائنڈکونسل کے صدرجوکہ اب دوسری بار ورلڈبلائنڈ کرکٹ کونسل کے بھی صدرمنتخب ہوچکے ہیں وہ بھی پشاورتشریف لارہے ہیں اورٹیم کے ہمراہ سکول ،شہداء کے بچوں کے بچوں کے والدین سے اظہارتعزیت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :