سپریم کورٹ میں شہری کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

پیر 29 دسمبر 2014 16:21

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود شہری کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک ، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو سمیت دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شہری محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے 16 دسمبر کو حکم دیا تھا کہ مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ عدالتی حکم کے باوجود سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی ۔ جس کے بعد آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔