سپریم کورٹ آف پاکستان نے کالعدم جنداللہ کے دو مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

پیر 29 دسمبر 2014 16:21

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کالعدم جنداللہ کے دو مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ۔ کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں کرنا تھی ۔

(جاری ہے)

بینچ میں شامل جسٹس سرمد جلال عثمانی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ کالعدم جنداللہ کے مجرم عطاء الرحمن اور شہزاد احمد کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ کرکے پانچ افراد کے قتل کے جرم میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ، سندھ ہائی کورٹ نے دونوں مجرموں کی سزاوٴں کے خلاف اپیلیں مسترد کر چکی ہے ۔