پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کادورہ آرمی پبلک سکول،

سکول پر حملہ کرکے دہشت گردو ں نے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیاہے،ختم کرنا ہوگا،عامرخان

پیر 29 دسمبر 2014 16:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ سکول پر حملہ کرکے دہشت گردو ں نے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیاہے،بچے ہمارا مستقبل ہے،بچوں کااعتماد بحال کرنا ہمارا فرض ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان آرمی پبلک سکول کادورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول مختلف متاثرہ حصوں کامعائنہ کیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامرخان کاکہنا تھا کہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کیلئے آیا ہوں،بچے پاکستان کامستقبل ہے،انکاکہنا تھا کہ بچوں کا اعتماد بحال کرنا ہمارا فرض ہے،سانحہ پشاورپوری قوم دکھی ہے ،:ہمیں فوج کیساتھ مل کردہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا۔غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کے لئے آیا ہوں ۔