صارفین کو معیاری اشیا ء فراہم کرنیوالے تاجروں کیلئے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ خراج تحسین ہے،ڈاکٹرعشرت العباد،

مقابلے کا رجرحان پیدا کرنے کیلئے معیاری اشیاء کی حوصلہ افزائی کرنا کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ کا مقصد ہے ،گور نرسندھ

پیر 29 دسمبر 2014 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) صارفین کو معیاری اشیا ء فراہم کرنے والے تاجروں کے لیے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ خراج تحسین ہے۔ پاکستانی صارفین کو بااختیار بنانے اور تاجروں کا اعتماد بحال کرنے میں کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ نہ صرف اہم کردار کریگا بلکہ پاکستان میں مصروف عمل مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے درمیان صحت مندانہ مسابقتی ماحول کو پیدا کرنے میں بھی یہ ایوارڈ نہایت مدد گار ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار گور نرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اپنے پیغام میں کیا، جو انہوں نے دوسرے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ 2014کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں تاجروں کو ان کی انتھک محنت جدو جہد اور کامیابی پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایوارڈ کے منتظمین کو ان ایوارڈ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ کا مقصد یہ ہے کہ معیاری اشیاء کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نہ صرف مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا بلکہ پاکستانی مصنوعات کو عا لمی مارکیٹو ں میں بھر پور پزیرائی بھی حاصل ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ کاروباری طبقے اور صارفین دونوں کیلئے یکساں فائدہ مند ہوگااور تاجر برادری اپنی مصنوعات کو پاکستان اسٹینڈرڈ کے مطابق لا کر نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی منڈیوں میں بھی مقابلے کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جس سے میڈ ان پاکستان پر صارفین کا اعتماد بحال ہوگا۔

تقریب کا اہتمام کنزیومر وائس پاکستان اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹیPSQCA ، منسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔جس میں " بااخیتا ر صارفین کی اہمیت " پر سیمینار بھی شامل تھا۔ تقریب سے اپنے خیرمقدی خطاب میں راسم خان صدرکنزیومر وائس پاکستان نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ خراج تحسین ہے ان تاجروں کیلئے جو کوالٹی کا معیار برقرار رکھ کر صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہین اور نہ صرف بہترین پروڈکٹس بناتے ہیں ۔

سروسز فراہم کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں اپنے معیار کو بھی قائم رکھتے ہیں اسی لئے ان کو ہی ہم پاکستان میں صارفین دوست سمجھتے ہیں اور ان کو صارفین کابھرپور اعتماد حاصل ہے ۔جس کی وجہ سے یہ تاجر آج صارفین کی جانب سے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ2014 کے حقدار قرارپائے ہیں جن کو میں بھرپور مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ تقریب میں پاکستان اِسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر (CA) انجینئر شبیر احمد قریشی جن کو (PSQCA)نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز کی بورڈ کمیٹی کیلئے نامزد کیا تھانے اپنے خطاب میں کہا کے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کے فروغ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔

اسی لیئے PSQCA کو کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈس میں نہ صرف شریک ہوتی ہے بلکہ باقاعدگی سے پچھلے سال سے اس سرگرمی کا حصہ ہیں۔جسکا مقصد ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کا فروغ ہے۔ PSQCA اشیاء کی سرٹیفیکیشن کے ذریعے لوگوں کو صحت مند اور بہتر اشیاء کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کرتی ہے۔پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملکی ترقی کے پہیہ کو تیز کرنے کیلئے حکومت کو اسٹینڈرڈز کے حوالے سے عالمی اور ملکی تناظر میں بہتر اقدامات کیلئے مشورہ فراہم کرنا ہے ۔

تاکہ ملک میں صنعتی ترقی ہو اور مضبوط معیشت کی منزل کو حاصل کیا جاسکے۔ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز ایسے مینوفیکچرر بزنس مینوں کو سراہنے کیلئے ہے جواپنی پروڈکٹس اور سروسز سے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔یہی اعتماد پیدواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتا ہے جو ہماری معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے ۔میرے خیال میں کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ صرف ایک نام نہیں بلکہ یہ بہتر معیشت کیلئے حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہے۔

انھون نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا ۔ اس سے قبل چیئر مین کنزیو مرس آئی پاکستان عمر غوری نے اپنے کلیدی خطاب میں تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔ عمر غوری نے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں قائم انڈسٹری صارفین کی پسند کو ترجیح دے تاکہ اسکا فائدہ نہ صرف عام آدمی کو پہنچے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہماری مصنوعات کی کھپت ہوسکے۔

ہم اپنی مصنوعات کو صارفین پسند بناکرنہ صرف اپنے ملک میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قابل قبول بنا کر ملک کیلئے بھاری زرِ مبادلہ حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان اسٹینڈرڈز کو اپنانے سے ملک میں صنعتی ترقی میں ا ضا فہ ہوگا۔ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوار ڈ جیسے پروگرامز کی بدولت لوگوں میں صارفین کی پسند کے حوالے سے لوگوں میں شعورو آگاہی پیدا ہو رہی ہے ۔

جس کیلئے کنزیومر وائس پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امعروف تاجر وائس چیرمین بورڈ کمیٹیCS-Award اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب ابرارالدین نے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ کے منتظمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی تاجر صارفین کو بہتر اشیاء کی فراہمی کے لئے مزید کو ششیں بروئے کار لائیں گے ۔ جس سے ملک کی صنعت کا پہیہ تیز تر کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو نا مساعد حالات میں بھی ان کی انتھک جدوجہد اور کامیابی پر بھرپور مبارکباد دی ۔ انھوں نے دوسرے کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈ کے کامیاب انعقادکو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈز پاکستان کی ترقی میں بہت ممدومعاون ہوں گے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے ایوارڈ تقسیم کیئے ، آیوارڈ یافتگان میں میٹرو کیش اینڈ کیری اسٹورز ۔

آ سم جوفا ۔ شان مصالحہ ۔ یونیک موٹر سائیکل ۔ ناہید سُپر اسٹور ۔ ون ایپل PC ۔ سُپر پاور موٹر سائیکل ۔ تازہ کوکنگ آئل ۔ امتیاز سپر مارکیٹ ۔ شنگریلا کیچیپ ۔ AVMکیمیکلز ۔ زینت تھری ڈی باٹل واٹر ۔ شان شوپ ۔ اجواکوکنگ آئل ۔ ٹرانسفورمیشن ۔ لیونر ز کمپیوٹرس اسسیسریز ۔ ڈیلی فوڈز ۔ اسٹائلکا آفس فرنیچر ۔ ریولیشن نیٹ ورک ۔ یونیورسل ٹریول اینڈ ٹوررز ۔

کیئر کوکنگ آئل ۔ ہوٹل رمادا پلازہ ۔ حج و عمرہ ٹورز ۔ عیسیٰ لیباٹریز ۔ USF مارکیٹنگ ۔کنزیومر وائس میگزین ۔ US ایونٹس سلوشن ۔ بیک اسٹیج ایونٹس ۔ CSR زینتھ واٹر شاپ ۔ CSRناہید سُپر اسٹور۔ کو دیا گیا۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی ۔ گیسٹ آف آنرز ۔ و دیگر مہمانانِ گرامی کو شیلڈ اور میمنٹوز دیئے گئے ۔ جس کے بعد کوآرڈینیٹر کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز 2014 جناب راسم خان نے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جن میں تاجربرادری اور ان کی انجمنوں کے نمائندگان سرکاری آفیشلز (PSQCA) آفیشلز NGOs کے نمائندگان اور پریس اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :