قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ،

اجلاس کی صدارت چیئرمین عبد المجید خان خانان خیل نے کی ، مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

پیر 29 دسمبر 2014 15:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ ،ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبد المجید خان خانان خیل کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سید محمد اطہر حسین شاہ گیلانی ، ندیم عباس ربیرا ،محمد آصف چودھری، ڈاکٹر عباد اللہ، شازیہ اشفاق ماٹو، آسیہ ناصر  افتخار الدین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی احتساب بیورو پنجاب کمپلیکس کی تعمیر  ہاؤسنگ اینڈ ورکس  پاکستان کے ترقیاتی منصوبہ جات  جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی  انڈسٹریز اینڈ سمیت دیگر پروڈکشن پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی عبد المجید خان خانان خیل نے کہا کہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتری کیلئے کام کیا جائے گا جبکہ سہولت کار چھوٹی کمپنیوں کے فنڈز کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے معاملات بھی زیر بحث لائے گئے۔ بعدازاں معزز ممبران نے مذکورہ ترقیاتی منصوبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :