قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ 24سال میں ایشیا سے باہر پرفارمنس دینے میں سر فہرست

پیر 29 دسمبر 2014 15:26

قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ 24سال میں ایشیا سے باہر پرفارمنس دینے میں سر فہرست

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ 24سالوں میں ایشیا سے باہر بہترین پرفارمنس دینے والی ٹیموں میں اول نمبر پر آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 1990ء سے 2014ء تک ایشیا سے باہر قومی ٹیم نے اب تک 82ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 27میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ،40میں شکست ہوئی اور 15میچز ڈرا ہوئے ۔قومی ٹیم کی جیت کا نتاسب 32.9فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم نے اسی عرصے میں ایشیا سے باہر 58ٹیسٹ کھیلے جن میں سے10میں اسے کامیابی ملی ،29میں شکست ہوئی اور 19ڈرا ہوئے۔بھارت نے اسی عرصے میں ایشیا سے باہر 97ٹیسٹ کھیلے جن میں 14میں کامیاب رہے اور 44میں اسے شکست کی ہزمیت اٹھا نا پڑی۔بنگلہ دیش نے گزشتہ 24سال میں ایشیا سے باہر 28ٹیسٹ کھیلے جن میں صرف 3میں انہیں کامیابی ملی اور 23میں شکست ہوئی جب کہ 2میچ ڈرا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :