پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے منیجر نوید اکرم چیمہ2 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالینگے ،

پیر 29 دسمبر 2014 14:58

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے منیجر نوید اکرم چیمہ2 جنوری کو عہدے کا چارج ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے منیجر نوید اکرم چیمہ دو جنوری سے باضابطہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان سے منیجر کا عہدہ لے کر نوید اکرم چیمہ کو منیجر مقرر کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر بیو رو کریٹ نے کہا کہ میں نے اپنی چالیس سالہ سرکاری ملازمت کے دوران دیانت داری سے کام کیا ہے۔

اس لئے اللہ تعالی نے مشکل مرحلے میں بھی میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد اپنی نئی ذمے داریوں پر بات کروں گا۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مجھے ہمت اور طاقت دے تاکہ ورلڈ کپ میں اور اس کے بعد پاکستان ٹیم کے چیلنج پر پورا اتر سکوں۔ نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی میرے لئے نئے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ذمے داری بہت اہم ہے۔

اس وقت چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے پر فائض ریٹائرڈ بریگیڈیئر نوید اکرم چیمہ2011سے 2013 تک بھی قومی کرکٹ ٹیم کیلیے یہی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ انھوں نیاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی بازگشت میں کمان سنبھالی تھی، ان کا دور ڈسپلن کے حوالے سے مثالی قرار دیا جاتا ہے۔ وہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب اپنے موجودہ عہدے سے یکم جنوری کو ریٹائر ہونے کے بعد اگلے دن سے پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :