پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی ارکان میں کمی کرکے 6سے 4کرنے کا فیصلہ کرلیا ،

سلیم یوسف کی جگہ سلیم جعفر کو سلیکٹر بنانے کا بھی امکان ، ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے اعلان کے بعد ارکان کی تعداد کم کردی جائیگی

پیر 29 دسمبر 2014 14:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی ارکان میں کمی کر کے چھ سے چار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جبکہ سلیم جعفر کو سلیکٹر بنانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد سلیکشن کمیٹی ممبران کم کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو 6 سے 4 کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی سے اعجاز احمد اور محمد اکرم کو فارغ کر دیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ 4 سلیکٹرز میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ جن میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کی جگہ فاسٹ بولر سلیم جعفر کو سلیکٹر بنانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :