برطانوی نژاد باکسر عامر خان کا پشاور آرمی پبلک سکول کا دورہ ،

شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار، بچوں پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے ، پاک فوج کی مدد سے دہشتگردی کو ختم کیاجاسکتا ہے ،حملے سے بچے اور اساتذہ خوف کا شکار تھے ان کا اعتماد بحال کرنے آیا ہوں ، عامر خان

پیر 29 دسمبر 2014 14:53

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے ملک میں دہشتگردی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ، پشاور میں بچوں پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا گو ہوں پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا بچوں کو اس طرح شہید کرنا نہایت ہی افسوسناک ہے حملہ صرف سکول یا اساتذہ اور بچوں پر نہیں کیا گیا یہ حملہ پاکستان کے مستقبل پر بھی کیا گیا شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کر شدید دکھ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فج کی مدد سے دہشتگردی کو ختم کرنے اور پشاور میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بچے اور اساتذہ حملے کے بعد خوف کا شکار تھے ان کا اعتماد بحال کرنے آیا ہوں بچوں کا اعتماد بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے