امریکہ کا پاکستان کو 532ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

پیر 29 دسمبر 2014 14:40

امریکہ کا پاکستان کو 532ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) امریکی کانگرس نے پاکستان کے لیے 532ملین ڈالر کا امدادی پیکچ منظور کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران امریکی سفیرنے اسحاق ڈار کو بتایا کہ امریکی کانگرس نے پاکستا ن کے لیے 532ملین ڈالر کا امدادی پیکج منظور کر لیاہے اور یہ رقم تعلیم کے فروغ اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں استعمال کے لیے دی جارہی ہے اور امید ہے اس رقم سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستا ن کو اہم کامیامی ملے گی۔

ملاقا ت کے دوران کیری لوگر بل کے بل کے تحت پاکستان کو سول امدادی پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ رقم کا بڑا حصہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر رچرڈ اولسن ے سانحہ پشاو ر پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا جس پر وزیرخزانہ نے کہاکہ سانحہ پشاور پاکستا ن کی تاریخ کا افسوسناک ترین واقعہ ہے اور حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے کیخلاف تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور پاکستانی عوام ایک پلیٹ فار م پرکھڑی ہیں ۔ ملاقات کے دوران امریکی وزیرخارجہ کے آئندہ ماہ پاکستان دورے کے بارے میں بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :