پانچ قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26جنوری کو ملائیشیا روانہ ہونگے،

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری توقع ہے ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،حکام

پیر 29 دسمبر 2014 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پانچ قومی کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 26جنوری 2015ء کو ملائیشیا روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ 28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جائیگی جس میں پانچ کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ علی بخاری اور عباس شوکت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں،حکام کے مطابق تمام جونیئر کھلاڑی باصلاحیت ہیں ، امید ہے ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :