فلیمز اکیڈمی کراچی اور پی ٹی سی ایل اکیڈمی کے درمیان فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر

پیر 29 دسمبر 2014 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) فلیمز اکیڈمی کراچی اور پی ٹی سی ایل اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان نمائشی فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا جس کے مہمان خصوصی پی سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ تھے ۔

(جاری ہے)

جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک فلیمز اکیڈمی کو 2-1 گول سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پی ٹی سی ایل اکیڈمی نے گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا۔

پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں فلیمز اکیڈمی کی طرف سے حماد ملک نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد عبداللہ انور نے 25 ویں منٹ میں ایک اور گول کر دیا جس کے پانچ بعد پی ٹی سی ایل اکیڈمی کے معین نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا۔ دوسرے ہاف کے20 ویں منٹ میں عثمان نے ایک گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :