مسئلہ فلسطین کی خاطر ایران سے تعلقات قائم رکھیں گے، اسامہ حمدان،
جو ملک فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کریگا حماس اتنا ہی اس کے قریب ہوگی، تہران اور حماس کے درمیان تعلقات اب معمول کے مطابق قائم ہیں ،مزید مستحکم کیا جائیگا، انٹرویو،
پیر 29 دسمبر 2014 14:13
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) حماس کے مرکزی رہنماء اسامہ حمدان نے ایران اور حماس کے درمیان تعلقات کی بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کی خاطر حماس اور ایران کے درمیان تعلقات قائم رکھیں گے۔ایک انٹرویو میں اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کا محور مسئلہ فلسطین ہے جو ملک فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کریگا حماس اتنا ہی اس کے قریب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تہران اور حماس کے درمیان تعلقات اب معمول کے مطابق قائم ہیں اور انہیں مزید مستحکم کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں اسامہ حمدان نے کہا کہ حال ہی میں حماس کے قائدین پر مشتمل ایک وفد نے تہران کا تین روزہ دورہ کیا ہے جس کا مقصد بھی دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی آزادی اور مقدسات کے دفاع کیلئے جاری مزاحمت اور مسلح جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔
حماس کے وفد کے دورہ تہران کے دوران بھی ایرانی قیادت نے فلسطینیوں کے حقوق کی کھل کر حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ خالد مشعل ایران سمیت کسی بھی مسلمان اور عرب ملک کا دورہ کرسکتے ہیں، ان کے ہردورے کا محور اور مرکز مسئلہ فلسطین کی حمایت حاصل کرنا ہوتا ہے وہ جلد ہی ایران کا بھی دورہ کریں گے تاہم امن وامان کے موجودہ نازک حالات میں ہمیں بہت سے معاملات پر زیادہ بحث کی ضرورت نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.