طیارہ لاپتہ ، سرچ آپریشن کے دوران سمند ر میں مشکوک اشیاءنظرآگئیں

پیر 29 دسمبر 2014 14:08

طیارہ لاپتہ ، سرچ آپریشن کے دوران سمند ر میں مشکوک اشیاءنظرآگئیں

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) اتوار کو لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیاءکے طیارے کی تلاش کے دوران کلی منتن جزائر کے قریب سمندر میں تیرتی ہوئی اشیاءدکھائی دیں جو ممکنہ طورپر طیارے کا ڈھانچہ یا مسافروں کا سامان ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی طیارے نے سمندر میں مشکوک اشیاءدیکھی ہیں جس کی دوسری ٹیموں کو بھی اطلاع کردی گئی ہے ۔ انڈونیشین حکام کے مطابق کلی منتن جزائر سے 1120کلومیٹر دور آخری مرتبہ طیارے کارابطہ ہواتھا اور پانچ منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔