صنم سعید آئندہ سال جنوری میں پیا گھر سدھار جائیں گی

پیر 29 دسمبر 2014 14:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) شوبز انڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ صنم سعید آئندہ سال جنوری میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔ صنم سعید نے حال ہی میں اپنے بچپن کے دوست سے ایک پرائیویٹ تقریب میں نکاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صنم کے قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز نے شرکت کی۔ صنم کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی شادی بارے ابھی میڈیا کو کچھ نہیں بتانا چاہتیں تاہم ان کا نکاح ان کے بچپن کے دوست اور منگیتر سے ہوا ہے جوکہ ایک بینکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب صنم کی آئندہ سال جنوری میں رخصتی ہوجائے گی۔