کوئٹہ: حساس اداروں اور انسداد دہشتگردی فورسز کی کارروائی ،

کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت 14 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ، گرفتار ہونے والوں میں 9غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ، نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 29 دسمبر 2014 14:02

کوئٹہ: حساس اداروں اور انسداد دہشتگردی فورسز کی کارروائی ،

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) کوئٹہ کے مشرقی پاس پر حساس اداروں اور انسداد دہشتگردی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت 14 دہشتگردوں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح حساس اداروں اور انسداد دہشتگردی فورس نے کوئٹہ میں مشرقی پاس روڈ پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں ایک کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 14 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں میں 9 غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا جس کے بعد حساس اداروں نے دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا