حافظ آباد‘گیس لیکیج سے مکان میں دھماکا ، چھت گر گئی ، 2افراد زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 13:46

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) حافظ آباد کے ایک مکان میں گیس لیکیج سے زوردار دھماکا ہوا۔ مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے محلہ بہاولپورہ کے ایک مکان میں چولہے کی گیس کھلی رہ گئی تھی۔ صبح ناشتے کیلیے گھر کی خواتین نے چولہے میں آگ لگائی تو زوردار دھماکا ہوا اور مکان کی مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :