کیا برمودا ٹرائی اینگل ملائشیاء کے قرب و جوار میں بھی موجود ہے؟ ماہرین نے تحقیقا ت شرو ع کر دیں ،

درجنوں کشتیاں اور بحری جہاز اس علاقے میں سمندر میں ڈوب چکے، ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کاکام دوبارہ شروع، آسٹریلیا ، امریکا ، برطانیہ ، جنوبی کوریا اور بھارت نے بھی انڈونیشیا کو مدد کی پیش کش کر دی

پیر 29 دسمبر 2014 13:46

کیا برمودا ٹرائی اینگل ملائشیاء کے قرب و جوار میں بھی موجود ہے؟ ماہرین ..

نیویارک،جکا رتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) امریکا کے قریب برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں سنتے تھے کہ اس کی حدود سے جو کشتی اور ہوائی جہاز گزرے وہ لاپتا ہو جاتا ہے۔ کیا ایسا ہی کوئی ٹرائی اینگل ملائشیا کے قرب و جوار میں بھی موجود ہے؟ یہ ہے بحرِ اوقیانوس کے مغرب میں واقع سمندر کا وہ وسیع و عریض حصہ جسے دنیا برمودا ٹرائی اینگل کے نام سے جانتی ہے۔

ایک تکون پر مبنی اس سمندری حصے کو کئی لوگ شیطان کی تکون بھی کہتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ درجنوں کشتیاں اور بحری جہاز اس علاقے میں سمندر میں ڈوب چکے اور تو اور کئی ہوائی جہاز بھی ایسے ہیں جنھوں نے برمودا مثلث کے اوپر اپنی اّخری پرواز کی اور پھر ایسے غائب ہوئے کہ ان کا کوئی سراغ نہ نکل سکا۔ پچھلے چند ماہ کے دوران ملائشیا کے طیارے کو تیسری مرتبہ حادثہ پیش ا?یا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مرتبہ تو طیارے کو یوکرینی حدود کے اندر مار گرایا گیا اور اس کا سراغ بھی لگا لیا گیا مگر باقی دو طیاروں کی کوئی خبر نہ مل سی۔ اس کے بعد ماہرین اور عام افراد کے ذہنوں میں ایک نیا سوال گردش کرنے لگا ہے۔ کیا ملائشیا کے قرب و جوار میں ایک اور برمودا ٹرائی اینگل بن چکا ہے قور اگر ملائشیا کے قریب بھی کوئی برمودا ٹرائی اینگل موجود ہے تو یہ کہاں سے شروع ہوکر کہاں پر ختم ہوتا ہے۔

ادھر انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کاکام دوبارہ شروع ہوگیا، امریکا ،برطانیہ ، آسٹریلیا اوربھارت نے مدد کی پیش کش کردی۔ملائیشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ملائیشیا کی نجی ہوائی کمپنی ایئر ایشیا انڈونیشیا کا مسافر جہاز گذشتہ روز انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا ،انڈونیشین حکام کا کہنا ہیکہ وہ جزیرہ بیلٹنگ میں تلاش کا کام شروع کررہے ہیں ، سرچ اور ریسکیو ٹیمیں پہلے ہی وہاں روانہ کردی گئی تھیں ، خدشہ ظاہرکیا جارہاہے کہ جہاز اسی جزیرے میں کہیں گر کرتباہ ہوا ہوگا لیکن اب تک اسکی مصدقہ رپورٹس نہیں ملی ہیں ، جہاز کو لاپتہ ہوئے چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا ، تلاش کا کام گذشتہ روز سورج ڈھلنے پر ختم کردیا گیاتھا ، اسے اب پھر شروع کیا جارہاہے ، جہاز کی تلاش کے لیے ملائیشیا نے بحری بیڑہ اور سی ون تھرٹی انڈونیشیا بھیجا ہے ، اس کے علاوہ آسٹریلیا ، امریکا ، برطانیہ ، جنوبی کوریا اور بھارت نے بھی انڈونیشیا کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :