آرمی چیف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکبر عامرخان کی ملاقات کی ،

عامر نے سانحہ پشاور کے لواحقین اور مسلح افواج سے یکجہتی کا اظہار کیا

پیر 29 دسمبر 2014 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ۔عامر خان کا سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا اظہار۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان کی آرمی چیف سے ملاقات ۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عامر خان نے آرمی چیف سے سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور ملکی افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے پشاور میں معصوم بچوں پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی اور آرمی چیف سے ملاقات کرانے کے لئے کئے جانے والے اہتمام پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا ۔آرمی چیف نے پاکستان کے لئے عامر خان کی خدمات کو بھی سراہا

متعلقہ عنوان :