بدین ،جماعت اسلامی کے تحت تھر بچاؤ ریلی کل نکالی جائے گی

پیر 29 دسمبر 2014 13:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) بدین جماعت اسلامی کے تحت تھر بچاؤ ریلی کل منگل کو صبح 10 بجے ڈی سی او چوک تا شاہنواز چوک تک نکالی جائے گی‘ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق کریں گے‘ ریلی میں ضلع بھر کے مختلف شہروں ماتلی‘ ٹنڈو غلام علی‘ تلہار‘ ٹنڈو باگو‘ پنگریو‘ گولارچی‘ کھوسکی‘ شادی لارج ودیگر شہروں سے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری الھبچایا ہالیپوٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سراج الحق کا شاندار استقبال کریں گے اور جلوس کی صورت میں بدین سے تھرپارکر لے جائیں گے جہاں پر وہ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے اور وہ تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے فوت ہونے والے بچوں کے والدین سے تعزیت کریں گے اور امدادی سامان تقسیم کریں گے اور تھر کے قحط زدہ عوام کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت صحت‘ تعلیم اور روزگار کے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جانے والے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر محمد اسماعیل راہو اور صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے علاوہ دیگر سیاسی‘ مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کے واضح امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :